فوٹو آئی ایس پی آر
بدھ 20 نومبر 2024, 7:18 شام
راولپنڈی: 19نومبر 2024ء کو بنوں میں فتنة الخوراج کے حملے کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے صوبیدار عمران احمد فاروقی شہید (عمر : 44 سال، ساکن : گوجرانوالہ)، حوالدار محمد جاوید اقبال شہید(عمر : 29 سال، ساکن : سرگودھا)، نائیک طہماس احمد شہید(عمر : 34 سال، ساکن : ایبٹ آباد)، نائیک باسط فرید شہید(عمر : 39 سال، ساکن : ہری پور)، سپاہی صفدر علی شہید(عمر : 33 سال، ساکن : ضلع بارکھان)، سپاہی اسد بشیر شہید(عمر : 32 سال، ساکن : ضلع کوہلو)، سپاہی اعجاز حسین شہید(عمر : 38 سال، ساکن : ڈیرہ غازی خان)، سپاہی عاطف خان شہید(عمر : 23 سال، ساکن : میانوالی)، سپاہی امان اللہ شہید(عمر : 30 سال، ساکن : ضلع کرک)، سپاہی شاہ زمان شہید(عمر : 22سال، ساکن : لوئر دیر)، سپاہی حسیب اللہ شہید (عمر : 22 سال، ساکن : ضلع کرک) اور عثمان اللہ شہید (عمر : 33 سال، ساکن : ضلع کرک)کی نماز جنازہ بنوں گیریژن میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ میں کمانڈر پشاور کور سمیت اعلی عسکری حکام ، سول انتظامیہ اورفوجی جوانوں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دفاع وطن میں ہمارے شہدا کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور عزم کو تقویت دیتی ہیںپاکستان کی مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلیے پر عزم ہیں۔