وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھی احتجاج کی فلاپ کال دی گئی۔
ایک بیان میں رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے، لاہور میں صورتِ حال معمول پر ہے، انٹر سٹی پر کنٹینرز لگائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرم اور پارا چنار کے مسائل ان کو نظر نہیں آرہے، ان کا سارا فوکس بانئ پی ٹی آئی کو رہا کرانے پر ہے۔
رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جو مشکلات آرہی ہیں اس کی ذمے دار بھی پی ٹی آئی ہے، ہم نے ملک کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر لینی ہیں۔
وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ چیزیں نارمل ہونے جا رہی ہیں، یہ ریاستی مشینری استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد آ رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل آباد اور لاہور میں انٹرنیٹ کی کوئی بندش نہیں، آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی۔