وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے سنیچر کو دہشت گردی اور منشیات کے مقدمے میں سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
سماعت کی صدارت کرنے والے اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔