– اشتہار –
مشہد، 03 دسمبر (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار منگل کو ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد یہاں سے روانہ ہو گئے۔
دورے کے دوران انہوں نے ای سی او کونسل آف منسٹرز کے 28ویں اجلاس میں شرکت کے علاوہ شریک رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے ای سی او کلین انرجی سنٹر کے چارٹر پر بھی دستخط کیے – جو کہ توانائی کے شعبے میں ای سی او کا ایک اہم اقدام ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید قابل تجدید صاف توانائی کے ذرائع کی تحقیق اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
– اشتہار –
ائیرپورٹ پر ایرانی حکومت کے اعلیٰ حکام اور ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔
– اشتہار –